Eid Message (Urdu)

Eid Message from Traveeh ki Soghat
السلام علیکم
آپ سب کو رمضان کریم کی عبادت ، روزے ، نمازیں ، دعائیں ، قیام اللیل ، نیک اعمال ، اور آپ کے صدقات و خیرات االله تعالى قبول و منظور فرمائے ۔ الله تعالی آپ کی ضروریات کو پورا کرے اور آپ کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے ۔ اور آپ کے مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔
آپ کوشش کیجئے کہ رمضان کے بعد خود جتنا آپ سے ھو سکتا ھے وقت نکال کر روزانہ قرآن کے کچھ حصہ کی تلاوت فرمائیں اور اس کے ساتھ اس کا ترجمہ اور تفسیر باقائدگی سے خود پڑھیں ۔ اب مواد کی فراہمی کا کوئ مسئلہ نہیں رھا- بہت سے تراجم مفت انٹرنیٹ پر دستیاب ھیں۔ جہاں سمجھ نہ آے وھاں اپنی مسجد کے امام صاحب یا کسی اھل علم سے دریافت کرلیں۔ اطمینان کے لیے سیکنڈ اوپینین لینا چاھتے ھیں تو وہ بھی گاھے بگاھے لیتے رھیں اور اپنے علم میں اضافہ کرتے رہیں۔
یہ ایک ایسا کام ھے جس میں اگر آپ لگ گئے تو آپ کو بہت مزا آئے گا۔ قرآن کریم کے اسرار و رموز آپ پر کشف ھوتے چلے جائیں گے اور آپ کو دین کی اطباع میں ایسا سرور محسوس ھو گا جو شاید پہلے کبھی نہیں ھوا ھوگا۔ اور یہی آپ کے متقی ھو جانے کی واضح نشانی بن جائے گی ان شا اللہ۔
آپ کو اور آپ کے اھل و عیال کو بہت بہت عید مبارک
ربنا تقبل منا و منكم و صالح اعمالكم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.